کراچی پولیس چیف کی سندھ حکومت سے موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی سفارش
ٹریکر لگنے سے موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں روکی جاسکیں گی، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو
پولیس نے شہر میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور جرائم کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت سے موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی سفارش کردی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کو خط بھیجا گیا ہے جس میں شہر میں رواں سال 7 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کے باعث ان پر ٹریکر لگانےکی سفارش کی گئی ہے تاکہ ان وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔
ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگوانے کے احکامات جاری کیے جائیں جب کہ رجسٹریشن کے وقت موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانا لازمی قرار دیا جائے اور موٹروہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کو اس پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا جائے ۔