رانا ثنااللہ نے ایک بار پھروزیرقانون پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھایا لیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد وزیراعلی پنجاب نے راناثناءاللہ کو صوبائی وزیرقانون کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا، فوٹو: ظہورالحق/ ایکسپریس

URENGOI:
رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر وزیر قانون پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔


گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے رانا ثناء اللہ سے صوبائی وزیر قانون کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت صوبائی وزراء اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دی گئی تھی جس کی سمری منظوری کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی گئی تھی۔ گزشتہ برس سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد رانا ثناءاللہ کو وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت سے برطرف کردیا تھا تاہم ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد انہیں دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story