فیفا اسکینڈل سے انڈر20ورلڈ کپ متاثر نہیں ہوگا
میزبان نیوزی لینڈ کو آکلینڈ میں ہفتے کے افتتاحی میچ میں یوکرین کا سامنا ہے جو 20 جون کو فائنل کی میزبانی بھی کریگا۔
فٹبال کی گورننگ باڈی کے کئی آفیشلز کے فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے باوجود انڈر 20 ورلڈ کپ کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا، میزبان ملک نیوزی لینڈ نے ہر چیز سے قطع نظر ہوکر ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر نظریں جما لیں ۔
چیف ایگزیکٹیو اینڈی مارٹن کا کہنا ہے کہ ایونٹ وینیوز، اسٹاف اور والنٹیئرز سخت محنت کررہے ہیں، ہم ملک میں سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیارہیں، یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ان 7 آفیشلز میں شامل ہیں جنھیں اس الزام کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر20 ورلڈ کپ کے آرگنائزرز نے واضح کیا ہے کہ کرپشن اسکینڈل کے باوجود نیوزی لینڈ میں رواں ہفتے شروع ہونے والے ایونٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یادرہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور فیفا نائب صدر جیفری ویب ان 7 آفیشلز میں شامل ہیں جنھیں بدھ کو ہوٹل سے گرفتار کیا گیا،معاملے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فیفا نے ویب کو فٹبال سے متعلق تمام سرگرمیوں سے معطل کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ فٹبال چیف ایگزیکٹیو اینڈی مارٹن نے فیفا کو درپیش صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے انتہائی تشویشناک قرار دیا، البتہ انھوں نے ایونٹ پر اس کے اثرات پڑنے سے انکار کیا،انھوں نے کہا کہ ہم ہفتے سے شروع ہونے والے ایک عظیم فیفا انڈر20 ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، ایونٹ وینیوز، اسٹاف اور والنٹیئرز سخت محنت کررہے اور ملک میں سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔ ہر 2 برس بعد ہونے والے 24 ملکی یوتھ ٹورنامنٹ سے فٹبال کی دنیا کے عالمی سپر اسٹارز تخلیق پاتے ہیں۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ سے ڈیگو میراڈونا، لیونل میسی، رونالڈنہو اور مارکو وان باسٹین جیسے عظیم کھلاڑی سامنے آئے، برازیل نے پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتا اور ارجنٹائن کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواہشمند ہے لیکن اسے پہلے ہی میچ میں ٹاپ افریقن کوالیفائر نائیجیریا سے مقابلہ درپیش ہوگا۔
بکیز بھی 2 مرتبہ کے چیمپئنز پرتگال،1981 فاتح جرمنی اور 2 مرتبہ کے رنرز اپ یوروگوئے کو سخت حریف قرار دے رہے ہیں۔ میزبان نیوزی لینڈ کو آکلینڈ میں ہفتے کے افتتاحی میچ میں یوکرین کا سامنا ہے جو 20 جون کو فائنل کی میزبانی بھی کریگا۔ مقابلے میں چار ٹیموں کے6گروپس ہیں۔ پول میچز آکلینڈ، ویلنگٹن، ہیملٹن، ڈونیڈن، نیو پلائی ماؤتھ، کرائسٹ چرچ اور وہانگارائی میں کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ کی2ٹاپ ٹیمیں تیسری پوزیشن کی چار بہترین سائیڈزکے ساتھ لاسٹ 16 کیلیے کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا کا نمبر ایک کوالیفائر قطر اچھی کارکردگی کا خواہشمند اور اسے 2022 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنا ہے۔ اسے سب سے زیادہ سخت گروپ میں پرتگال، کولمبیا اور سینیگال کا سامنا ہے، البتہ گذشتہ برس اکتوبر میں ایشین انڈر 19 ٹائٹل جیتنے کے بعد کوچ فیلکس سانچز کو ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔