کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کی محبت میں ٹیسٹ کرکٹ کو فراموش کردیا

سال کے آخر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، کرس گیل


Sports Desk May 29, 2015
سال کے آخر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، کرس گیل ۔فوٹو: رائٹرز/فائل

ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کی محبت میں ٹیسٹ کرکٹ کو یکسر فراموش کردیا۔

وہ اپنے ملک میں آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے بجائے انگلش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کررہے ہیں، جب تک وہ انگلش کاؤنٹی کی ذمہ داری سے فارغ ہوں گے تب تک جمیکا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی شروع ہوچکا ہوگا۔

اسی طرح 35 سالہ گیل نے بگ بیش ٹیم میلبورن رینیگیڈز سے معاہدہ کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ پورے سیزن کیلیے دستیاب ہوں گا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ سال کے آخر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں