ویمنز ہاکی سندھ نے پنجاب وائٹس کو3گول سے مات دے دی
تیسرے کوارٹر میں اقصیٰ نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بناتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا
محترمہ فاطمہ جناح ویمنزگولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سندھ نے پنجاب وائٹس کو 3 گول سے مات دے کر پہلی کامیابی سمیٹ لی، روزینہ نے بہترین کھیل پیش کیا،وہ کوئی گول تو نہ کرسکیں لیکن تینوں میں ساتھی پلیئرز کا ساتھ دیا۔ پنجاب کلرز نے وائٹس کو 9-0 سے زیر کرلیا، واپڈا اور آرمی کا میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملتان میں جاری ویمنز ایونٹ کے تیسرے روزسندھ نے پنجاب وائٹس کیخلاف3-0 سے کامیابی حاصل کی،30 ویں منٹ میں اقرا نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، 6 منٹ بعد نین تارا نے برتری کو ڈبل کردیا، کھیل ختم ہونے سے صرف 5 منٹ قبل بشریٰ نے گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح کویقینی بنا دیا۔ دوسرے میچ میں پنجاب کلرز نے اقصیٰ کی ہیٹ ٹرک اور صائقہ و شاکرہ کے 2,2 گول کی بدولت پنجاب وائٹس کو 9 گول سے مات دیدی، فاتح ٹیم نے ساتویں منٹ میں منیبہ کے گول سے کھاتہ کھولا، بعدازاں 19 ویں منٹ میں صائقہ نے گیند جال میں پہنچاتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا، صرف 2 منٹ بعد انھوں نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا، اقصیٰ نے 25، 30اور53 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
شاکرہ نے 32 اور 43 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا، گلنار 35 ویں منٹ میں حریف ڈیفینڈرز کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئیں۔ قبل ازیں واپڈا اور آرمی کے مابین انتہائی سخت مقابلہ ہوا، پلیئرز کے شاندار کھیل نے شائقین کو خوب محظوظ کیا، میچ میں کبھی واپڈا کی کھلاڑی حملہ آور ہوئیں تو کبھی آرمی کی فارورڈز نے حریف دفاعی لائن کا خوب امتحان لیا، واپڈا نے کھیل کے چوتھے منٹ میں نازیہ کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی، بعد میں آرمی کی پلیئرز نے خطرناک روپ دھار لیا اورحریف سائیڈ کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے۔
تیسرے کوارٹر میں اقصیٰ نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بناتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، آخری کوارٹر میں بھی آرمی کی پلیئرز نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن واپڈا کی گول کیپر رضوانہ ان کے سامنے دیوار بنی رہیں،انھوں نے 3 یقینی گول بچائے، یوں مقابلے کا برابری پر اختتام ہوا۔