ایشین اسنوکرپاکستان بی نے بھارت کوزیرکرلیا
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے ایک آسان مقابلے کے بعد عراق کو 3-0 سے شکست دیدی
تیسری ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان بی نے ایران کے بعد بھارت کو بھی زیر کرلیا، اے ٹیم نے بھی ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔
ایران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دن کے دوسرے میچ میں پاکستان بی نے بھارت کو 3-0 سے آئوٹ کلاس کر دیا، ایشین چیمپئن حمزہ اکبر اور سابق قومی چیمپئن شہرام چنگیزی پر مشتمل بی ٹیم نے قبل ازیں ایران سی کو3-1 سے قابو کرلیا، اس دلچسپ میچ میں مہمان سائیڈکو پہلے فریم میں 36-61 سے ناکامی اٹھانی پڑی، حمزہ اکبر کے ڈبل فریم بریک کی بدولت دوسرے فریم میں پاکستان کی 121-0 سے کامیابی نے مقابلہ 1-1 کردیا، تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سخت جدوجہد کے بعد64-42سے مات دے کر فتح کو گلے لگا لیا۔
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے ایک آسان مقابلے کے بعد عراق کو 3-0 سے شکست دیدی، قومی کیوئٹس نے یہ مقابلہ 106-05، 81-30 اور 66-37 سے جیتا، دریں اثنا ایران کے ساحل واحدی نے اپنے ہم وطن کھلاڑی احسان حیدرین زاد کو 7-4 سے زیر کرکے چوتھی6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، سیمی فائنل میں ساحل نے ہانگ کانگ کے فونگ کوک وائی کو 6-1 سے ہرایا۔ ساحل نے دفاعی چیمپئن ایران ہی کے عامر سرکوش کو 6-4 سے شکست کا مزا چکھایا تھا۔