آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کریں دلائی لامہ کی اپیل

دلائی لامہ کے بقول سوچی نے ان سے کہا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور اسے اتنی آسانی سے حل نہیں کیا جا سکتا۔


News Agencies May 29, 2015
دلائی لامہ کے بقول سوچی نے ان سے کہا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور اسے اتنی آسانی سے حل نہیں کیا جا سکتا۔فوٹو : فائل

تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے میانمار میں روہنگیا اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

دلائی لامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنے کے لیے کہا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ وہ 2 مرتبہ اس مسئلے پر سوچی سے بات کر چکے ہیں، جمعرات کو آسٹریلوی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ سوچی سے میں نے ملاقات میں روہنگیا کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دلائی ہے، دلائی لامہ کے بقول سوچی نے ان سے کہا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور اسے اتنی آسانی سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں