لگتا ہے ایگزیکٹ کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے برطانوی میڈیا

انٹرنیٹ ایمپائر کے متعلق حقیقی چیز  ہر سال دنیا سے کمائے جانے والے لاکھوں ڈالر تھے


ویب ڈیسک May 29, 2015
انٹرنیٹ ایمپائر کے متعلق حقیقی چیز ہر سال دنیا سے کمائے جانے والے لاکھوں ڈالر تھے. فوٹو: فائل.

ایسا لگتا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایگزیکٹ کی کئی منزلہ عمارت کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے لیکن اس کے متعلق حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان 'چمکدار اور گارنٹی شدہ' 370 اداروں کی ویب سائٹس کمپیوٹر سرورز صرف تصاویر میں ہی موجود ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس انٹرنیٹ ایمپائر کے متعلق جو چیز حقیقی تھی وہ ہر سال پوری دنیا سے کئی ہزار لوگوں سے کمانے والے لاکھوں ڈالر تھے، سبھی اس خفیہ طریقے سے کام کرنے والی سافٹ ویئرکمپنی کو جاتے تھے جس کی وجہ سے ایگزیکٹ دیکھتے دیکھتے ایک بہت طاقتور سافٹ ویئرگروہ بن گیا۔

ایگزیکٹ کی جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات میں تیزی ہفتہ کو اس وقت آئی جب ایگزیکٹ کے صدر اور ایڈیٹر انچیف کامران خان نے ٹویٹ کیاکہ وہ یہ میڈیا گروپ چھوڑ رہے ہیں، اس کے بعد ایک ہلچل مچ گئی اور بہت سے لوگوں نے اسے چھوڑنا شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں