طالبان کوملکی وغیرملکی میڈیاکے خلاف کارروائی کی ہدایت

حکیم اللہ محسودکی فون کال ریکارڈکرلی گئی ،ذرائع،میڈیادفاترکی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

حکیم اللہ محسودکی فون کال ریکارڈکرلی گئی ،ذرائع،میڈیادفاترکی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم فوٹو: جمال خورشید

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے پاکستان کے مختلف شہروں میں ملکی اورغیرملکی ذرائع ابلاغ کیخلاف کارروائی کرنے کیلیے اپنے کارندوں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔

وزرات داخلہ کے ایک ذمے داراہلکار نے بی بی سی کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خفیہ اداروں نے حکیم اللہ محسودکی ٹیلی فون پراپنے گروپ کے ایک کارندے ندیم عباس عرف انتقامی سے بات چیت ریکارڈکی ہے جس میں وہ اسے ذرائع ابلاغ کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔


وزارت داخلہ کے مطابق ندیم عباس عرف انتقامی کوحکیم اللہ محسودنے اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی اور ملک کے دیگرشہروں میں ذرائع ابلاغ کے دفاتر اوران نمائندوں کے خلاف کارروائی کرنے یا کروانے کیلیے کہاہے جو تحریک طالبان پاکستان کوملالہ یوسفزئی پرحملے کے بعدشدیدتنقیدکانشانہ بنارہے ہیں۔تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے ملالہ یوسفزئی پرحملے کے بعد پاکستان اور پاکستان سے باہرشدید رد عمل دیکھنے میں آیاہے۔

ذرائع ابلاغ میں بھی تحریک طالبان کے خلاف نفرت اورغم و غصے کااظہار کیا گیا۔حکیم اللہ محسودکی کال سننے کے بعدحکومت نے ملک بھر میں ذرائع ابلاغ کے دفاتر اورخاص طور پر غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے دفاتر کے باہرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوںکے متعلقہ حکام کواس بارے میں تمام اہم اخبارات اوربین الاقوامی میڈیا کے دفاتر کے باہرحفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان نے9اکتوبر کو ملالہ یوسفزئی پر ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔وزارت داخلہ کے اہلکارکاکہناتھا کہ اسلام آباد کے چیف کمشنر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا کے ذمے دار افراد سے ملاقاتیں کریں اورسیکیورٹی سے متعلق خدشات کودور کیاجائے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }