پاکستانی نوعمر سائنسدان کی انٹیل سائنس میلے میں تیسری پوزیشن

ٹین ایج سائنسدان کو تیسری پوزیشن لینے پر 1000 ڈالر انعام سے بھی نوازا گیا۔


Khusosi Report May 29, 2015
فوٹو : فائل

ایک پاکستانی نوعمر سائنسدان نے انٹیل سائنس میلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان سے اس مقابلے میں 8 طلبا نے حصہ لیا۔ میلہ امریکا میں10 سے 15 مئی کے دوران ہوا۔ کراچی کورنگی کے حباب ادریس نے مختلف موسموں میں واٹرٹینک اور دیگر اشیا کا درجہ حرارت کنٹرول کرنے والا آلہ ایجاد کیا۔ اس سے پانی، خشک پھلوں، بائیوگیس سے پیدا ہونیوالی اشیا کا درجہ حرارت کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ حباب ادریس کا کہنا ہے کہ میرے لیے وہ لمحہ تاریخی تھا جب سائنس میلے میں میرے شہر اور پاکستان کا نام لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس ایجاد سے غریبوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اپنی ایجاد کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ''لوٹس'' پودے سے متاثر ہوکر یہ آلہ ایجاد کیا، ٹین ایج سائنسدان کو تیسری پوزیشن لینے پر 1000 ڈالر انعام سے بھی نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔