حکومتی اعلان کے باوجود اسلام آباد اور پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشنز نہ کھلے

گیس بحران کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 9 نومبر2014 سے بند تھے۔


ویب ڈیسک May 29, 2015
گیس بحران کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی اسٹیشن 9 نومبر2014 سے بند تھے۔ فوٹو:فائل

حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں کئی ماہ سے بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کردیا تاہم حکومتی اعلان کے باوجود سی این جی مالکان نے فلنگ اسٹیشنز نہ کھولے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی این جی کی قلت کے باعث گزشتہ سال حکومت نے پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی روک دی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کااعلان کیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مالکان فلنگ اسٹیشنز کھول سکتے ہیں جنہیں ایل این جی فراہم کی جائے گی تاہم سی این جی اسٹیشنز مالکان نے حکومتی اعلان کے باوجود فلنگ اسٹیشنز نہ کھولے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس بحران کے باعث وزارت پیٹرولیم نے 9 نومبر 2014 کو وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں فلنگ اسٹیشنز کو سی این جی کی فراہمی روک دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں