ٹائیگرشروف نے فلم باغی کے لیے صرف ڈیڑھ ماہ میں 8 کلو وزن کم کرلیا

کھانے کا بہت شوقین ہوں لیکن فلم میں بھرپوراداکاری کے لئے وزن کم کیا، اداکار


ویب ڈیسک May 29, 2015
کھانے کا بہت شوقین ہوں لیکن فلم میں بھرپوراداکاری کے لئے وزن کم کیا، اداکار. فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی نئی آنے والی فلم "باغی" کے لئے 8 کلو وزن کم کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکی شروف کے بیٹے اور فلم ہیرو پنتی میں کام کرنے والے اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی نئی آنے والی فلم"باغی" کے لیے 8 کلو وزن محض ڈیڑھ ماہ میں کم کرلیا ہے اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے برعکس اداکارہ شردھا کپوربھی فلم میں مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں لیکن انہوں نے فلم میں کامیاب اداکاری کے لیے وزن کم کرنے میں بہت محنت کی ہے جس کے لیے انہوں نے ورزش اور مکمل سخت ڈائٹ کا سہارا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں