بھارت کو کچھ نہ ملا تو کبوتر کو ہی پاکستانی جاسوس قراردے کر گرفتار کرلیا

بھارتی سیکیورٹی ادارے کبوترسے پاکستانی رابطہ تلاش کرنے میں سرگرم ہیں جس کے لئے کبوترکا ایکسرے بھی کرالیا گیا۔

بھارتی سیکیورٹی ادارے کبوترسے پاکستانی رابطہ تلاش کرنے میں سرگرم ہیں اورمقامی اسپتال میں کبوترکاایکسرے بھی کرالیا گیا۔ فوٹو:فائل

پاکستان دشمنی میں بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی جاسوس ہونے کے الزام میں کبوتر کو گرفتارکرلیا اورمقامی اسپتال میں اس کا ایکسرے تک کرالیا گیا اور جب کچھ نہ ملا تو اسے مزید کچھ دن کے لئے تفتیش کی غرض سے اس کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

بھارتی پولیس اور خفیہ ادارے آئی بی نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے بھارتی سرحد میں داخل ہونے والے کبوترکو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی نے کبوترکو جاسوس کبوترکہہ کرپہلے اسے حراست میں لیا پھر پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام ثابت کرنے کے لئے مقامی اسپتال میں اس کا ایکسرے بھی کرایا گیا، جب کچھ ہاتھ نہ آیا تو پولیس نے مزید کچھ روز تفتیش کرنے کے لئے کبوتر کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بھارتی پولیس کبوترسے پاکستانی رابطہ تلاش کرنے کے لئے سرگرم ہے اور پولیس حکام کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کبوتر کے پروں پر مہر لگی ہوئی ہے اور اس کے پاؤں میں اردو زبان میں تحریر کردہ خط پکڑا گیا ہے جب کہ خط میں ایک لینڈ لائن نمبر بھی درج ہے جو پاکستان کے ضلع نارووال کا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2rzrit_bird-on-border_news
Load Next Story