سنی لیون نے فحش ویب سائٹ چلانے سے متعلق تھانے میں بیان ریکارڈ کرادیا

بالی ووڈ کا حصہ بننے کے بعد کسی بھی قابل اعتراض فلم میں کام نہیں کیا جبکہ ماضی کی بنیاد پرپریشان نہ کیا جائے،سنی لیون

جس بنیاد پر مقدمہ قائم کیا اس وقت میں فحش فلموں میں کام کرتی تھیں مگر اب نہیں، سنی لیون فوٹو : فائل

بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون فحش ویب سائٹ چلانے کےمقدمے میں بیان ریکارڈ کرانے ممبئی پولیس کے سائبرکرائم سیل پہنچ گئیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارسنی لیون نے سائبر کرائم سیل کے انویسٹی گیشن حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جس ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے،یہ اس وقت کی فلم ہے جب وہ قابل اعتراض فلموں میں کام کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے بعد کسی بھی قابل اعتراض فلم میں کام نہیں کیا جب کہ ماضی کی بنیاد پر انہیں حال میں پریشان نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحش ویب سائٹ چلانے کا مقدمہ مقامی پولیس سے سائبر کرائم سیل کے حوالے کردیا گیاتھا جب کہ جرم ثابت ہونے پر اداکارہ کو5 سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانے کی سزایا بیک وقت دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔
Load Next Story