عمران کا کائنات اورشازیہ کو فون علاج کی پیشکش

تمام اخراجات تحریک انصاف برداشت کریگی، ملالہ پر حملہ ظالمانہ اقدام ہے،عمران


News Agencies/Numainda Express October 13, 2012
تمام اخراجات تحریک انصاف برداشت کریگی، ملالہ پر حملہ ظالمانہ اقدام ہے،عمران۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرستان امن مارچ کے مثبت نتائج آناشروع ہو گئے ہیں۔

امریکا کے بڑے ٹی وی چینل کی طرف سے ڈرون حملوںکے خلاف پولنگ کا آغاز تحریک انصاف کی فتح ہے، قوم نے اقتداراوراپوزیشن میںبیٹھی جماعتوںکے تمام خدشات روند ڈالے ہیں، خطرات کے باوجود ایک لاکھ سے زائد افراد نے امن مارچ میںشرکت کرکے ڈرائنگ روم سیاست کرنے والی جماعتوںکے پراپیگنڈے کوناکام بنادیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں امن مارچ میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو انصاف ڈریم ٹیم کی طرف سے سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔

ثنا نیوز کے مطابق عمران نے کہا کہ وزیرستان امن مارچ میں واقعی خطرہ تھا، ایمان کی طاقت نے ہمیں بچایا،کارکنوں میں اتنا جوش اور جذبہ تھا کہ آخری چیک پوسٹ تک انتظامیہ ہمیں روک نہ سکی، یو ٹرن نہ لیتے تو کارکن کابل جا پہنچتے ۔ انھوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ ظالمانہ اقدام ہے،اسلام اور انسانیت ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دیتے۔ آئی این پی کے مطابق عمران نے ملالہ پر حملے کے دوران زخمی ہونیوالی دیگر دوطالبات شازیہ اور کائنات سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں بھی تحریک انصاف کی جانب سے علاج معالجے اور تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں