لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے متعلق جواب طلب

ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے،چیف جسٹس، ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے،درخواست گزار


Numainda Express October 13, 2012
حافظ سعیدکی گستاخانہ فلم کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کیلیے درخواست دائر۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے قراردیاہے کہ ملکی سالمیت کیلیے نئے ڈیمزکی تعمیر ضروری ہے۔

حکومت کالا باغ کی تعمیرسے متعلق آئندہ سماعت پرجواب داخل کرائے۔ گزشتہ روزعدالت کے روبرو وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلیے مزیدمہلت کی استدعاکی گئی جس پر درخواست گزارکے وکیل نے بتایاکہ وفاقی حکومت کالاباغ ڈیم کی تعمیرنہیںچاہتی اس لیے ٹال مٹول سے کام لیاجا رہاہے، اس پرعدالت نے قراردیاکہ ملکی سالمیت کیلیے نئے ڈیمزکی تعمیرضروری ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے تحریری طور پرجواب طلب کرلیا۔دریں اثناچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا آصف کی دہری شہریت کے معاملے پر رکنیت معطلی کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔ عدالت کے روبرودرخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ رانا آصف کی دہری شہریت ثابت ہوچکی ہے لہٰذا عدالت ان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنیکاحکم جاری کرے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا آصف کوطلب کرتے ہوئے ان کی رکنیت معطلی کے حکم میں توسیع کردی۔ دریں اثناجماعت الدعوۃ کے امیرحافظ سعید نے گستاخانہ فلم کے ذمے داروںکے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کیلیے ہائیکورٹ میںدرخواست دائرکردی۔حافظ محمدسعیدکی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ امریکی گستاخانہ فلم نے مسلمانوں کے وقارکومجروح کیالیکن ابھی تک ذمے داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیںکی گئی لہذا لاہورہائیکورٹ حکومت پاکستان کواس معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنیکاحکم جاری کرے تاکہ آئندہ دوبارہ کوئی اس طرح کا اقدام کرنیکی کوشش بھی نہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں