نوجوان فلمسازسینئرزکونظراندازنہ کریںسہیل خان
موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں سینئرفنکارنہ ہونے کی وجہ سے ٹیلی فلم لگتی ہیں، سہیل خان
فلمسازسہیل خان نے کہا ہے کہ فلمسازی کے شعبے میں آنیوالے نوجوان فلم میکرز، سینئر فنکاروں کونظرانداز کر کے غلط کررہے ہیں۔ نوجوان فنکاروں کے ساتھ اگرسینئرفنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج سامنے آئینگے۔
اسی بات کومدنظررکھتے ہوئے میری فلم '' شورشرابا '' میں نئے چہروں کے ساتھ سینئر فنکاروں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں سینئرفنکاروں کے نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر فلمیں ٹیلی فلم لگتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سہیل خان نے '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں آئے دن نئے فنکاروں کو متعارف کروایا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ وہاں پربہت سے سینئرفنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے جس سے نوجوان فنکاروں کواپنے سینئرز سے سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز کوبھی اس فارمولے پرعمل کرنا چاہیے اور ایسے باصلاحیت سینئرز فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنانا چاہیے جن کولوگ دیکھناچاہتے ہیں۔