نگلیریا کا خطرہغیرمحفوظ سوئمنگ پولزفوری بند کرنےکا فیصلہ

تفریح گاہوں کے سوئمنگ پولزبھی چیک کیے جائیں گے،مختلف مقامات پرپانی جمع ہونے سے روکنے کیلیے بلدیاتی ادارے متحرک

موجودہ موسم اور متوقع بارشوں کے پیش نظرنگلیریا اور ڈنگی کی روک تھام کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، کمشنر کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

کمشنر نے واٹر بورڈ کی جانب سے نگلیریا کی روک تھام کیلیے کیے جانے والے اقدامات اورپانی کی کلورینشن کی صورتحال کو غیراطمینان بخش اور ناکافی قراردے دیا ،کمشنرشعیب احمد صدیقی کی صدارت اجلاس میں نگلیریا اور ڈنگی سے بچائو کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز سینئر ڈائریکٹرصحت و بلدیہ عظمیٰ شعبہ فیومیگیشن کے افسران، واٹر بور ڈ ، محکمہ صحت ،کنٹونمنٹ بورڈز ، ڈی ایم سیز اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،شہر میں نگلیریا اور ڈنگی کی صورتحال سے آگاہ کیا،اسی طرح متوقع بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کی جانب سے ڈنگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے انتظامات کو ناکافی قراردیا،کمشنر نے متعلقہ اداروں کوتنبیہ کی اورکہا کہ وہ موجودہ موسم اور متوقع بارشوں کے پیش نظرنگلیریا اور ڈنگی کی روک تھام کیلیے ہنگامی اقدامات کریں۔


اجلاس میں اس سلسلے میں متعلقہ اداروں پر مشتمل نگلیریا اور ڈنگی کی روک تھام کیلیے اقدامات کو یقینی بنانے کیلیے علیحدہ علیحدہ 2 کمیٹیاں قائم کی گئیں جو فوری اقدامات کر کے کمشنرکو اگلے 24 گھنٹے میں رپورٹ کریں گی،کمشنر نے بلدیہ عظمٰی اور تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کاپوریشنزکوہدایت کی کہ وہ اسپرے کی مہم شروع کریں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں میں نگلیریا اور ڈنگی سے بچاؤ کا شعور اجاگر کر نے کی مہم شروع کی جائے،لو گوں کو آگاہ کیا جائے کہ کھڑے پانی کی وجہ سے ڈنگی کے وائرس کی افزائش ہوتی ہے۔

وہ برتنوں میں پانی ڈھانپ کر رکھیں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ٹائر شاپس، نرسریوں، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہونے سے روکنے کیلیے بلدیاتی ادارے اقدامات کریں گے، تمام ڈپٹی کمشنرزاپنے اپنےعلاقوں میں ڈنگی کی روک تھام کیلیے افسران کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مانٹیر کریں گے،تفریح گاہوں کے سوئمنگ پولزبھی چیک کیے جائیں گے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہرمیں سوئمنگ پولز میںکلورینشن کو چیک کیا جائے گا اور اس بات کو یقنی بنایا جائے گا،سوئمنگ پولز میں پانی کی کلورینیشن مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوگی انھیں بندکردیا جائے گا، کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جو سوئمنگ پولزصحت کے معیار کے مطابق کلورینشن نہ کریں انھیں بند کردیا جائے۔
Load Next Story