ملک میں جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت ہے سراج الحق

حکمران اپنے آپ کو آئین و قانون اورہر قسم کے احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں، سراج الحق


Numainda Express May 30, 2015
حکمران اپنے آپ کو آئین و قانون اورہر قسم کے احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں، سراج الحق ۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے اسٹیٹس کو صرف جماعت اسلامی ہی ختم کر سکتی ہے، ملک میں آئین کی بالادستی ہے نہ میرٹ کی حکمرانی۔ کرپٹ اور لٹیرے حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ ر ہے ہیں۔

وہ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، سراج الحق نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ اور ماڈل ٹائون جیسے واقعات اس ملک میں آئے روز پیش آتے ہیں، درجنوں لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور انکی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے بھی دھرنا دینا اور مارچ کرنا پڑتا ہے۔

ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، حکمران اپنے آپ کو آئین و قانون اورہر قسم کے احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں، ملک میں جمہوریت کے نام پربدترین آمریت مسلط ہے، انھوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں جس کا جتنا بڑا نام ہے اتنے ہی اعلیٰ عہدے پر وہ براجمان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں