امریکی شہریوں کی اکثریت پاکستان میں ڈرون حملوں کی حامی

58 فیصد امریکی شہریوں نے پاکستان، صومالیہ اور یمن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں کی حمایت کی،سروے


INP May 30, 2015
58 فیصد امریکی شہریوں نے پاکستان، صومالیہ اور یمن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں کی حمایت کی،سروے۔ فوٹو:فائل

امریکی شہریوں کی اکثریت نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی حمایت کر دی۔

پیو ریسرچ سینٹر کے ایک سروے کے مطابق 58 فیصد امریکی شہریوں نے پاکستان، صومالیہ اور یمن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں کی حمایت جبکہ 35 فیصد نے مخالفت کی۔

پیو سروے کے مطابق ڈرون حملوں کی حمایت میں سامنے آنے والے امریکیوں کواگر پارٹی بنیاد پر دیکھا جائے تو ان میں74فیصد ری پبلکن پارٹی جبکہ 52 فیصد ڈیموکریٹس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں