کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ میں سب سے بڑااداکارہوںعامرخان

وزن بڑھانے سے مجھے صحت کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، بالی ووڈ اداکارعامر خان

اداکار نے فلم دنگال کے لیے اپنا وزن 95 کلو وزن تک بڑھایا،اداکار،فوٹو فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ اس وقت وہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار ہیں۔

 


فلم''پی کے'' سے متعلق سوال پر عامر خان نے اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑا اداکار ہونے پرکسی کو شک نہیں ہونا چاہئے جب کہ فلم ''دنگل''میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اپناوزن 95 کلوتک بڑھایاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزن بڑھانے سے انہیں صحت کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی صحت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔

 
Load Next Story