سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی

کھڈ کوچہ سے ملنے والی لاش کی شناخت پشین کے رہائشی محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک May 30, 2015
 ملزمان نے اغوا کیے گئے دیگر 21 افراد کو قتل کردیا تھا،فوٹو فائل

مستونگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے سرچ آپرشن کے دوران مزید ایک مغوی کی لاش ملی ہے جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشہ روزبلوچستان کے ضلع مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں پشین سے کراچی جانے والی 2 مسافر کوچز کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایف سی اہلکار علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مغوی مسافر کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمدعمر کےنام سے ہوئی ہے جو کہ پشین کا رہائشی تھا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی 2 مسافر کوچز کے 21 مسافروں کو شناخت کے بعد ہلاک جب کہ متعدد کو یرغمال بنالیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |