سانحہ مستونگ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی رواں ہفتے اے پی سی کے انعقاد پراتفاق
وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی بلوچستان کو فون کیا اورصوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی۔
TOKYO:
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران رواں ہفتے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو فون کیا اور سانحہ مستونگ پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی بلوچستان سے صوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی جب کہ اس موقع پر رواں ہفتے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔