سانحہ یوحنا آباد کے 27 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلا کے احتجاج کی وجہ سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا


ویب ڈیسک May 30, 2015
سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کی اگلی سماعت 14 جون کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

LONDON: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے 27 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کے جج ہارون لطیف نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا، عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے ملزمان کو پیش نہیں کیا جاسکا اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے اگلی تاریخ مقرر کرے۔

عدالت نے استغاثہ کی درخواست پر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں