پاکستان مخالف کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم اورآرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی
وزيراعظم محمد نواز شريف نے دہشت گردی اور شدت پسندی كو بڑے چيلنج قرار ديتے ہوئے دشمنوں كے مذموم عزائم كو ناكام بنا كر پاكستان كو محفوظ اور خوشحال بنا نے كے عزم كا اعادہ كيا ہے اوركہا كہ پاكستان مخالف كسی بھی قسم كی سرگرميوں كو روكنے كيلئے تمام ممكنہ اقدامات اٹھائيں گے۔
وزيراعظم نواز شريف نے ان خيالات كا اظہار گذشتہ روزچيف آف آرمی اسٹاف جنرل راحيل شريف كے ہمراہ آئی ايس آئی ہيڈ كوارٹرز كے دورے كے موقع پر كيا ڈی جی آئی ايس آئی نے وزيراعظم نواز شريف اور آرمی چيف جنرل راحيل شريف كو ملک كی اندرونی اور بيرونی سكيورٹی كی صورتحال اور دہشت گردی كے خلاف جاری آپريشن كے بارے ميں بريفنگ دی جب کہ اس دوران حال ہی ميں كامياب انٹيلی جنس كی بنياد پر كئے جانے والے آپريشنز، دہشت گردی كی متعدد كوششوں كو ناكام بنانے اور ملک بھر ميں دہشت گرد وں كے نيٹ ورک كے خلاف آپريشن پر بھی تبادلہ خيال كيا گيا۔
وزيراعظم نواز شريف نے بھارتی سياسی قيادت كے حاليہ بيان پر سخت تشويش كا اظہار كرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ ميں واضح كيا كہ پاكستان مخالف كسی بھی قسم كی سرگرميوں كو روكنے كيلئے تمام ممكنہ اقدامات اٹھائے جائيں گے۔ وزيراعظم نے غير ملكی خفيہ ايجنسيوں كی جانب سے پاكستان ميں عدم استحكام پيدا كرنے كی كارروائيوں پربھی سخت تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ہم اجتماعی كوششوں كے ذريعے دشمنوں كے مذموم عزائم كو ناكام بناتے ہوئے پاكستان كو ايک محفوظ اور خوشحال ملک بنائيں گے چاہے ہميں اس كيلئے كوئی بھی قيمت ادا كرنا پڑے۔
وزيراعظم ہاؤس كی جانب سے جاری بيان كے مطابق وزيراعظم نواز شريف نے دہشت گردوں كے خلاف كارروائيوں ميں آئی ايس آئی كی كاميابيوں اور كاوشوں كو سراہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی كے دوران جان كا نذرانہ پيش كرنے والے آئی ايس آئی كے افسران اور اہلكاروں كو زبردست خراج عقيدت پيش كيا۔ نواز شريف نے كہا كہ ہميں اپنی مثالی انٹيلی جنس ايجنسی پر فخر ہے اور ہم اس كی خدمات كا اعتراف كرتے ہيں۔ انہوں نے خطرات سے نمٹنے كے لئے تمام خفيہ اداروں كی جانب سے زيادہ سے زيادہ مربوط اور فعال كردار كی ضرورت پر زور ديا، وفاقی وزير خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزير دفاع خواجہ آصف، وزير داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزيراعظم كے خصوصی مشير برائے خارجہ امور سرتاج عزيز اور طارق فاطمی بھی وزيراعظم نواز شريف كے ہمراہ تھے۔۔
https://www.dailymotion.com/video/x2s2rvs_pm-and-coas_news