ناراض بلوچ دراصل دہشت گرد اور ’’را‘‘ کا لشکر ہیں وزیر داخلہ بلوچستان

مستونگ میں ایف سی کے سرچ آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں، وزیرداخلہ سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک May 30, 2015
دہشت گرد پاک چائنہ اقتصادری راہداری کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ سرفراز بگٹی. فوٹو:فائل

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ ہم نے بہت ناراض بلوچ کہہ دیا یہ دراصل ناراض نہیں دہشت گرد ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی میں سانحہ مستونگ پر پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کو بہت ناراض بلوچ کہہ دیا در اصل یہ دہشت گرد اور ''را'' کا لشکر ہیں جو پاک چائنہ اقتصادری راہداری کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے اور شاہراہوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سانحہ مستونگ کے بعد فرنٹیرکور کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں ایف سی کے 500 جوان حصہ لے رہے ہیں اور آپریشن کی نگرانی ہیلی کاپٹر سے بھی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 7 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے 2 کوچز میں سوار 22 افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں