گستاخانہ فلم امت مسلمہ کیخلاف گہری سازش ہے منور حسن

علما بھٹکے ہوئے لوگوں کومنزل کی طرف لائیں اورانھیں حالات کی نزاکتوں سے آگاہ کریں


Staff Reporter October 13, 2012
علما بھٹکے ہوئے لوگوں کومنزل کی طرف لائیں اورانھیں حالات کی نزاکتوں سے آگاہ کریں۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم امت مسلمہ کیخلاف گہری سازش ہے۔

دشمن ہمارے نبیؐ کے ناموس تک پہنچ گیا ہے اوریہ محض ایک اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے مگرافسوس مسلم حکمرانوں میں نبی کے ناموس کی خاطر کوئی عملی قدم اٹھانے کی ہمت نہیں دکھائی دے رہی۔امت مسلمہ اللہ کی غلامی کے سوا معبودان باطل کی غلامی قبول کرنے پرتیارنہیں۔مسجد کا قیام خیر خواہی کا کام ہے،معاشرے کے ہر فرد کو اس میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے، منبر و محراب کوانقلاب کی صدا بلند کرناہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلشن معمار سے متصل الحمد ٹاؤن میں جامع مسجد تقویٰ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منور حسن نے کہاکہ ہمارا کام صرف جدوجہد کرنا ہے باقی غلبہ دین کا تو اللہ نے وعدہ کر رکھا ہے علما کا فریضہ ہے کہ وہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو منزل کی طرف واپس لے کر آئیںاور حالات کی نزاکتوں سے لوگوں کو واقف کریں۔ اس موقع پر سید منور حسن نے مسجد کی تعمیر و ترقی اورامت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے دعا کروائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں