یہ رنگ بکھراتے ملبوسات

لڑکیاں جینز کی خریداری کے دوران اپنے رنگ و روپ اور شخصیت کے مطابق ان کا انتخاب کرتی ہیں


Musa Raza May 31, 2015
روایت پسندوں نے اسے طویل دامن کی قمیصوں سے یوں ہم آہنگ کیا کہ بدیسی پہناوا دیسی ملبوس لگنے لگا۔،ماڈل: رانیہ خان / فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: جینز کبھی فقط لڑکوں کے لباس کا جزو سمجھی جاتی تھی، لیکن طور طریقے بدلے اور لڑکیوں میں بھی جینز بہت تیزی سے مقبول ہونے لگی۔

روایت پسندوں نے اسے طویل دامن کی قمیصوں سے یوں ہم آہنگ کیا کہ بدیسی پہناوا دیسی ملبوس لگنے لگا۔ آج یہ ہر ایک میں یک ساں مقبول ہے۔ شاید کبھی جینز فیشن کی علامت تھی اور خاص مواقع پر زیب تن کی جاتی تھی، مگر پھر یہ ہمارے روزمرہ لباس کا حصّہ بن گئی۔



جینز کے مختلف ڈیزائن تو لڑکوں میں مقبول ہوئے لیکن ان کے لیے چند ہی رنگ مارکیٹ میں متعارف کروائے گئے، جب کہ ان کے مقابلے میں لڑکیوں نے جینز کو اپنایا تو نت نئے ڈیزائن اور رنگوں کی بہار آگئی۔

لڑکیاں جینز کی خریداری کے دوران اپنے رنگ و روپ اور شخصیت کے مطابق ان کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ خوب صورت اور منفرد نظر آئیں۔ جینز کا مقبول ترین کلر بلیو ہے، جو لڑکوں اور لڑکیوں کو بھی پسند ہے، لیکن اس کے دیگررنگ بھی انداز و ادا کو بڑھاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |