کنگنا رناوت کی فلم’’تنو ویڈزمنو ریٹرن‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

فلم نے 9 روزمیں ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا


ویب ڈیسک May 30, 2015
اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکارمادھاوان کی فلم ’’ تنوویڈزمنو ریٹرن‘‘ ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر کامیابی سے بزنس کررہی ہے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ''تنوویڈزمنو ریٹرن'' نے 9 روزمیں ہی دنیا بھر میں زبردست بزنس کرکے 100 کروڑ کلب میں انٹری مار لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکارمادھاوان کی فلم '' تنوویڈزمنو ریٹرن'' ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر کامیابی سے بزنس کررہی ہے،پیار،محبت ،شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت کی شانداراداکاری نے شائقین کو سنیماگھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے جب کہ فلم 22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔



واضح رہے کہ فلم ''تنو ویڈزمنو ریٹرن''میں اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈبل رول اداکیا ہے اور یہ فلم 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم''تنو ویڈزمنو'' کا سیکوئل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں