سانحہ مستونگ کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا میجرجنرل اظہر نوید

ہیڈکوارٹرسدرن کمانڈ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے سلسلےمیں سیکیورٹی کانفرنس ہوئی۔

سانحہ مستونگ کے بعد ہیڈ کوارٹرسدرن کمانڈ کوئٹہ میں سکیورٹی کانفرنس ہوئی، آئی ایس پی آر، فوٹو: آئی این پی

میجرجنرل اظہرنویدحیات خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹرسدرن کمانڈ کوئٹہ میں میجرجنرل اظہرنویدحیات خان کی صدارت میں سانحہ مستونگ کے سلسلےمیں سیکیورٹی کانفرنس ہوئی جس میں سانحہ مستونگ کے اسباب کے سدباب پر غور کیا گیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی کانفرنس میں میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے کہا کہ سانحہ مستونگ کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جب کہ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردتنظیمیں دراصل ''را'' کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں، عوام دشمن کے عزائم کو سمجھیں جو پشتون اوربلوچ بھائیوں میں نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں لہٰذا عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں نے 2 کوچز میں سوار افراد کو شناخت کے بعد اتار کر 22 افراد کو قتل کردیا۔
Load Next Story