بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر عمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کی جائے آصف زرداری

ملک بھر نے عمران خان کے دھاندلی کےطریقہ کار کو دیکھ لیا ہے، شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک May 30, 2015
ہمارے سابق وزیر لیاقت شباب کو انتخابات سے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا، سابق صدر- فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پرعمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر نے عمران خان کے دھاندلی کےطریقہ کار کو دیکھ لیا ہے جس کے بعد اب الیکشن کمیشن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق وزیر لیاقت شباب کو انتخابات سے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا جو دھاندلی کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں