ایک اچھا باس کیسا ہونا چاہیے
جب کوئی ملازم اس سے ملنے یا بات کرنے یا کسی مسئلے پر گفتگوکرنے کے لئےباس سے ملاقات کا خواہاں ہے تو وہ ضرورملاقات کرے
بلاشبہ کوئی بھی ادارہ یا آفس تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے، جب وہاں کے باس کا اپنے ماتحتوں سے رویہ دوستانہ ہو، لہٰذا کامیابی کے لئے محنتی ملازمین کے ساتھ اچھے باس کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ ایک اچھے اور کامیاب باس کو کیسا ہونا چاہیے، آیئے جانتے ہیں۔
٭ ایک اچھا باس وہ ہوتا ہے جو پہلے دن سے ہی اپنے نئے ملازمین کے ساتھ ملاقات اور کام کی ترجیحات کو طے کرتا ہے۔ اپنے ورکر کی سوچ، خیالات اور مشاہدات کا جائزہ لیتا ہے اور جہاں جہاں ضروری سمجھتا ہے اس کی تصیح بھی کرتا جاتا ہے کیوںکہ وہ اپنے ہر ایمپلائی سے بہتر سے بہترین پرفارمنس کی توقع رکھتا ہے۔
ایک اچھا اورکامیاب باس اپنے ورکرز کو کبھی یہ نہیں بتاتا کہ اسے بہترین کیسے اور کس طرح کرنا ہے، باس صرف اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اپنے خیالات کو سامنے رکھتا ہے اور اچھے نتیجہ کی توقع رکھتا ہے اور ایک اچھا ورکر وہی ہوتا ہے جو باس کی باتوں کو غور سے سنتا اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ بہترین صلاحیتوں کو سامنے لا کر کام کرے اور باس کو بہترین رزلٹ دے۔
٭ ایک اچھا باس ایک اچھا کوچ بھی ثابت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف اپنے ورکرز کی تربیت کرتا ہے بلکہ سیکھنے والے ہر مر حلہ کے دوران اس کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری سمجھتا ہے۔ ایک متاثر کن باس اپنے کسی بھی ایمپلائی کو یہ باور کرانے کی کوشش نہیں کرتا کہ اسے کیا اور کیسے کام کرنا ہے۔
وہ تو صرف ایک اچھے کوچ کی طرح کام کے بنیادی نکات سمجھا دیتا ہے اور گر کسی ورکر کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی الجھن ہو تو اسے دور کردیتا ہے۔ ایک بہترین کوچ جب اپنے کھلاڑیوں کو کھیل سے متعلق ٹپس دے رہا ہوتا ہے تو ان کی تربیت کے لئے کبھی کبھی خود بھی کھیل کر دکھاتا ہے اور ایک باس بھی اپنے ورکرز کی اسی انداز میں تربیت کرتا ہے۔ اپنے ورکرز کے لئے کام کا فارمولا وہ ایک کوچ کی طرح ہی طے کرتا ہے، کیوں کہ بہترین رزلٹ اور کامیابی صرف اور صرف Blance of control میں چھپی ہے۔
٭ کچھ باس ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ ان کا کوئی ورکر کوئی غیر معمولی کام انجام دے تو وہ اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ مجموعی طور پر یہ تاثر غلط ہے کیوں کہ حوصلہ افزائی کے انتظار میں متمنی کوئی بھی ایمپلائی اپنے باس کے لئے اپنے اندر منفی جذبات پیدا ہونے سے نہیں روک سکتا۔ خصوصاً اس وقت جب اسے اس بات کا احساس ہو کہ اس (ورکر) نے اپنی تمام تر قابلیت کو بروئے کار لا کر کام کو بہترین اور مختلف طریقہ سے کرنے کوشش کی ہے.
ایسی صور ت حال میں ایک اچھا باس یہاں تک حالات کی نوبت آنے ہی نہیں دیتا وہ اپنے ہر ورکر کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتا اور اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتا ہے۔ کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ تعریف اور حوصلہ افزائی دو ایسے الفاظ ہیں جنہیں سن کر ہر ورکر بہتر سے بہتر کام کرنے اور اچھا نتیجہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
٭ ایک اچھا باس اپنے تمام ملازمین کو کام کرنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے، ایک ایسا ماحول جس میں کام کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے ذاتی اوصاف بھی نمایاں ہوں، جیسے کہ ایمان داری، لگن،کام سے محبت، اعتبار اور سب سے بڑھ کر ایک دوسرے کا احترام لازمی ہونا چاہیے۔ ایسے ماحول میں ورکر کی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔
اچھا ماحول انہیں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مقابلہ کی فضا بھی قائم کرتا ہے۔ یاد رکھیں! ایک بہترین باس وہی کہلاسکتا ہے جو اپنے ایمپلائز سے کام لینے کا ہنر جانتا ہو۔ بہترین ماحول کے ساتھ ان کی ذاتی دلچسپیوں پر بھی باس کی نظر ہونی چاہیے۔ سال میں ایک یا دو بار اسے کسی ایسے ایونٹ کا انعقاد ادارے کی جانب سے کرنا چاہیے، جس میں آفس ورک کے بجائے ورکرز کی ذاتی دلچسپی پر مبنی سرگرمیاں ہوں۔
ایسے ایونٹس میں ورکرز اپنے ٹیلینٹ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، مثلاً کسی کو اگر تقریرکرنے کا شوق ہے تو وہ یہاں اپنا شوق پورا کرکے انعام بھی حاصل کر سکتا ہے، بالکل اسی طرح بیت بازی، پینٹنگ یا ایسی ہی دوسری سرگرمیوں کے حوالے سے سالانہ ایک یا دوبار پروگرام منعقد کئے جائیں، جس سے ورکرز کو دفتری ماحول سے ہٹ کر کچھ الگ کر کے دکھانے کا موقع مل سکے۔
ایسا کرنا ایک باس کے لئے اس لئے بھی ضروری ہے کہ ورکرز پورا سال ایک جیسے دفتری کام کر کے یکسانیت کا شکار ہو نے لگتے ہیں، ان کے کام کرنے کی صلاحیتوں پر جمود طاری ہونے لگتا ہے اور وہ کچھ اس روٹین کام سے ہٹ کر کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ایک اچھا باس ہی پوری کر سکتا ہے کیونکہ اسے اپنے دفتر کی فضا کو بہترین رکھنا ہے۔
٭ باس کو چاہیے کہ جب کوئی ایمپلائی اس سے ملنے یا بات کرنے یا کسی مسئلے پر گفتگو کرنے کے لئے اس سے ملاقات کا خواہاں ہے تو وہ اس سے ضرور ملاقات کرے۔ ایک ورکر کے ذہن میں یہ بات ہونی چاہیے کہ باس سے کسی بھی وقت ملا جاسکتا ہے۔
ایک اچھا باس وہ ہی ہوتا ہے جو اپنے ہر ورکر میں ذاتی طور پر دلچسپی رکھتا ہو، اپنے آفس کے ہر اہم فیصلے میں اسے اپنے ورکرز کو آگاہ رکھنا بھی ضروری ہے۔ باس کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے ورکرز کو دفتر کے تمام الاوئنسز کا اچھا پیکیج دے تا کہ وہ معاشی ذمہ داریوں سے بے فکر ہو کر بہتر سے بہترین طریقے سے اپنا کام کرنے کی کو شش کریں۔