توہین آمیزفلم اور ڈرون حملوں کیخلاف یوم احتجاجملک گیرمظاہرے

ملالہ پر حملہ تحفظ حرمت رسولؐ کوسبوتاژکرنے کے لیے کیاگیا،حافظ سعید

حکمران اتحادسے نکلیں،دہشت گردی خودبخودختم ہوجائے گی،مولاناامیرحمزہ۔ فوٹو: فائل

دفاع پاکستان کونسل،تحریک ناموس رسالت اوردیگرمذہبی جماعتوںکی کال پر توہین آمیزامریکی فلم اور ڈرون حملوںکے خلاف جمعہ کوملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اس موقع پرملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی اوران کی صحت یابی کیلیے دعاکی گئی ، جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن،جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن،دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولاناسمیع الحق،جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسرساجد میراوردیگر رہنمائوں نے مختلف شہروں میںاحتجاجی مظاہروںسے خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ جب تک اقوام متحدہ قانون سازی نہیںکرے گی ،اس وقت تک شیطان کے پیروکار انبیائے علیہ السلام کی ذات مقدسہ کونشانہ بناتے رہیںگے۔


تحریک ناموس رسالتؐ کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہاکہ توہین آمیزفلم پر پوری دنیاکے مسلمان مضطرب ہیں ،اس اہم مسٔلے پراوآئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے، سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے، حملہ تحفظ حرمت رسولؐؐ کی تحریک کو سبوتاژکرنے کیلیے کیاگیا،اس واقعے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کی جائیں،حکمران وسیاستدان امریکی ڈرون حملوںمیںمعصوم اوربیگناہ بچوںکی شہادتوںکے خلاف بھی آوازبلندکریں، ڈرون حملے روکنے کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

تحریک حرمت رسولؐ کے کنوینئرمولانا امیر حمزہ نے کہاکہ ملالہ پرحملہ بہت بڑی دہشتگردی ہے،حکمران نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اتحاد سے نکل آئیں تودہشت گردی سے خود بخود جان چھوٹ جائے گی ،پشاورمیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام مسجدمہابت خان سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالاگیا ،مقررین نے کہاکہ رسولؐؐ کی شان میں گستاخانہ فلم تاحال یوٹیوب پر موجود ہے ،حکومت نے اب تک امریکاسے کوئی احتجاج نہیں کیا، پاکستان میں امریکی سفیر کو ملک بدرکیا جائے، مردان، لوئردیر ،شیرگڑھ اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
Load Next Story