جنوبی وزیرستان فورسز کی چوکی پر حملہ 4اہلکار شہید اورکزئی میں 8جنگجو مارے گئے
فورسز کی جوابی کارروائی،جھڑپ صبح تک جاری رہی،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی،15اہلکارہلاک،6کویرغمال بنانے کادعویٰ
جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
بی بی سی کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو سام کے مقام پر پیش آیا ، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ، جھڑپ جمعہ کی صبح پانچ بجے تک جاری رہی ، اہلکار کے مطابق یہ معلوم نہ ہوسکا کہ شدت پسندوں کا کتنا نقصان ہوا ہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 15 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ جھڑپ میں ان کا ایک ساتھی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں، آئی این پی کے مطابق طالبان کے ترجمان نے 6 اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور سیکیورٹی فورسز کا ایک ٹینک تباہ کرنیکا دعوی بھی کیا ہے۔
این این آئی کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں حاد زئی اور ماموزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 2 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی میں ایک مسجد میں بارودی مواد سے دھماکاکیاگیا جس سے ایک کمرہ شہید ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، سرچ آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد گرفتار کرلیے گئے۔ پشاور میںچارسدہ روڈ پر بخشوپل کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے مسجد پر فائرنگ کردی جس سے مسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ کالعدم تنظیم کے اراکین کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔