فیس بْک کا نیا فیچر
اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسند کا مواد ٹائپ کر کے اسے فیس بک کے نئے ایڈ اے لنک بٹن کے ذریعے شیئر کرسکیں گے
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو گوگل استعمال کرنے سے روکنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین فیس بک سے ہی مطلوبہ مواد سرچ کرسکیں گے۔ یہ فیچر امریکا میں منتخب صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور بہت جلد دنیا بھر کے صارفین کے سامنے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اس وقت فیس بک پر کسی لنک کو شیئر کرنے کے لیے صارفین کو یا تو مطلوبہ سائٹ پر جا کر شیئر لنک کا بٹن کلک کرنا پڑتا یے یا پھر اس پیج کا لنک فیس بک پروفائل پر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسند کا مواد ٹائپ کر کے اسے فیس بک کے نئے ایڈ اے لنک بٹن کے ذریعے شیئر کرسکیں گے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد ایڈ اے لنک نامی بٹن متعارف کرائیں گے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر دیگر سائٹس کا مواد وہاں جائے بغیر شیئر کرسکیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے نتیجے میں صارفین کو گوگل یا دیگر سرچ انجنز پر مواد تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔