ایبٹ آباد کمیشن نے رپورٹ کیلیے15یوم کی مہلت مانگ لی

کمیشن اس نتیجے پرپہنچ چکاہے کہ اسامہ موجود کمپائونڈ میںموجود تھے،ذرائع.

کمیشن اس نتیجے پرپہنچ چکاہے کہ اسامہ موجود کمپائونڈ میںموجود تھے،ذرائع. فوٹو: اے ایف پی

دومئی کو ہونیوالے امریکی آپریشن کی تحقیقات کرنے والے ایبٹ آبادکمیشن نے وفاقی حکومت سے مزید پندرہ یوم کی مہلت طلب کرلی ہے۔


ایبٹ آباد کمیشن وزارت قانون کی جانب سے دی گئی پندرہ اکتوبر تک کی مہلت میںاپنی رپورٹ مکمل نہیں کر سکا ہے۔ گزشتہ ماہ وزارت قانون نے کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن ذرائع کا کہناہے کہ کمیشن کی رپورٹ ڈرافٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔ مہلت ملنے کے بعد کمیشن رواں ماہ کے آخر تک یہ رپورٹ حکومت کو بھجوا دے گا۔

کمیشن وفاقی حکومت سے سفارش کریگاکہ اس رپورٹ کوشائع کیاجائے،کمیشن اپنی سفارشات اور واقعہ کے حقائق سمیت گواہوں کے بیانات اور اہم ثبوت رپورٹ میں شامل کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن پہلے ہی اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آبادکے اس کمپائونڈ میں موجود تھے۔
Load Next Story