اقتصادی پابندیوں نے ایران کی معیشت کو تباہ کردیاامریکی نائب صدر

ریپبلکن کی ایران پالیسی اوباما حکومت سے کیسے مختلف ہوگی،جوبائیڈن کا پال رائن سے مباحثہ۔


Express Desk/AFP October 13, 2012
ریپبلکن کی ایران پالیسی اوباما حکومت سے کیسے مختلف ہوگی،جوبائیڈن کا پال رائن سے مباحثہ. فوٹو: اے ایف پی

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں نے اْس کی معیشت کو تباہ کر دیا اور انھوں نے اپنے ریپبلکن حریف پال رائن کو چیلنج کیا کہ وہ بتائیں کہ ان کی ایران پالیسی اوباما حکومت سے مختلف کیسے ہوگی۔

یہ بات انھوں نے امریکا میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثے کے دوران کہی۔ جو بائیڈن نے جارحانہ انداز اپنایا ہوا تھا جبکہ ان کے حریف مین پال رائن قومی سطح پر اپنے پہلے مباحثے میں قدرے پْر اطمینان نظر آئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صدارتی امیدواروں کے بیچ ہونیوالے مباحثے میں صدر باراک اوباما کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی تھی۔ دونوں امیدواروں نے ایران کے موضوع اور امریکا اسرائیل تعلقات پر بحث کی۔ پال رائن کا کہنا تھا کہ 'جب باراک اوباما منتخب ہوئے، اس وقت ایران کے پاس ایک بم بنانے کیلیے جوہری مواد تھا اور آج ان کے پاس پانچ بم بنانے کے لیے مواد موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔