اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے20ہزار مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ

فلسطینیوں نے جو مکانات حکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے انہیں جلدمسمار کردیا جائے گا، اسرائیلی میئر


این این آئی May 31, 2015
فلسطینیوں نے جو مکانات حکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے انہیں جلدمسمار کردیا جائے گا، اسرائیلی میئر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار مکانات مسمار کرنے کافیصلہ کرلیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہری حکومت کے سربراہ نیربرکات نے کہاہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار ایسے مکانات جوحکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے گئے ہیں، جلدمسمار کردیے جائیں گے۔

نیربرکات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری تیزکرنے سے مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی مکانات کی تعمیرکے رجحان میں اضافہ ہواہے لیکن حکومت ان تمام مکانوں کوگرانے کی تیاری کررہی ہے جو فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے بنارکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں