لاہور میں زیرتعمیرعمارت میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 2 بھائی اور ان کا بھتیجا شامل ہے، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک May 31, 2015
جاں بحق ہونے والے مزدور زیر تعمیر عمارت میں شیٹرنگ کاکام کر رہے تھے فوٹو: فائل

KARACHI: شالیمار کے علاقے میں زیرتعمیرعمارت میں کام کرنے والے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں شیلر چوک کے قریب زیرتعمیرعمارت میں شیٹرنگ کا کام جاری تھا کہ وہاں مزدوری کرنے والے 3 افراد کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، تینوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 2 بھائی اور ان کا بھتیجا شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی لاہور کے علاقے کینٹ میں بھی زیرتعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں