اقوام متحدہ نے پاک فوج کے 5 شہید اہلکاروں کو’’ڈاگ ہیمرشولڈ میڈل‘‘ سے نوازدیا

امن قائم کرنے والے فوجیوں کی قربانی ضائع نہیں جائیں گی، بان کی مون


ویب ڈیسک May 31, 2015
پاک فوج اقوام متحدہ کو دنیا کے مختلف حصوں میں امن کے قیام کے لئے سب سے زیادہ فوجی مہیاں کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے. فوٹو: فائل

GILGIT: اقوام متحدہ نے گزشتہ برس مختلف ممالک میں قیام امن کی کوششوں کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 اہلکاروں کو ''ڈاگ ہیمر شولڈ میڈل'' سے نوازا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاک فوج کے نائب صوبیدار سلیم اختر، حوالدار غلام نبی، سپاہی نذر عباس لانس نائیک ابرار محمود اور سپاہی فہد افتخار گزشتہ برس عالمی امن کے قیام کے لئے مختلف ملکوں میں تعیناتی کے دوران شہپید ہوگئے تھے۔

پاکستانی فوجیوں کو خصوصی میڈل سے نوازنے کے لئے نیویارک میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے میڈل وصول کئے،اس موقع پربان کی مون نے کہا کہ امن فوجیوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیتی ہیں کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاک فوج اقوام متحدہ کو دنیا کے مختلف حصوں میں امن کے قیام کے لئے سب سے زیادہ فوجی مہیاں کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔