کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا ہے،پولیس


ویب ڈیسک May 31, 2015
دونوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس،فوٹو فائل

MIRPUR: نارتھ کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس کی گشتی ٹیم وہاں پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووؤں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دونوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں