نائیجیریا میں مسجد کے باہر خود کُش حملے اور دیگر واقعات میں 27 افراد ہلاک

نائجیریا میں برسرپیکار جنگجو تنظیم بوکو حرام نے میدوگوری اور اس کے نواحی علاقوں میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


ویب ڈیسک May 31, 2015
رواں برس کے آغاز میں بوکوحرام نے ملک کے شمال مشرق میں ایک وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں مسجد کے باہر خودکش حملے اور دیگر واقعات میں 27 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کے سب سے بے شہر میدوگوری میں واقع الحاجی ہارونا مسجد کے باہر عین اس وقت خودکش حملہ ہوا جب لوگ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد واپس نکل رہے تھے۔ واقعے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مسجد پر حملے سے قبل قصبے کے رہائشی علاقوں پر راکٹ حملے بھی کئے گئے اس کے علاوہ نواحی گاؤں میں شادی کی ایک تقریب پر بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا میں برسرپیکار جنگجو تنظیم بوکو حرام نے میدوگوری اور اس کے نواحی علاقوں میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 20 لاکھ کی آبادی پر مشتمل میدوگوری شمال مشرقی نائیجیریا کا شورش کا شکار سب سے بڑا شہر ہے، رواں برس کے آغاز میں بوکوحرام نے ملک کے شمال مشرق میں ایک وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم نائیجیریا نے پڑوسی ملکوں کی مدد سے بوکو حرام کو ان علاقوں سے پسپا کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں