ایگزیکٹ کے خلاف اتنے ثبوت ہیں جنہیں عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں ڈی جی ایف آئی اے

ہم نے ویب سائیٹ کے ڈومین کی خریداری سے ڈگری جاری ہونے تک کے پورے عمل کا طریقہ کار کا پتہ چلالیا ہے، شاہد حیات


ویب ڈیسک May 31, 2015
ڈگریوں سے متعلق بہت سا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، ،شاہدحیات فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کہا ہے کہ انہیں ایگزیکٹ کے خلاف اتنے ثبوت ملے ہیں جنہیں عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہدحیات نے کہا کہ ڈگریوں سے متعلق بہت سا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی فارنزک ٹیم اس معاملے پر کام کررہی ہے، ٹیم نے کافی کام کرلیاہے تاہم اب بھی کافی ڈیٹا پر کام کررہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ویب سائیٹ کے ڈومین کی خریداری سے ڈگری جاری ہونے تک کے پورے عمل کا طریقہ کار کا پتہ چلالیا ہے۔ ہمارے پاس اس وقت اتنا دستاویزی مواد ہے کہ عدالت میں اسے ثابت کرسکتے ہیں اور جوثبوت ملے ہیں ان سے شعیب شیخ پر مزید مقدمات قائم ہوسکتے ہیں۔

شاہد حیات نے کہا کہ وہ دستاویزی ثبوت کے بغیرکوئی بات نہیں کریں گے، ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کی عمارت سے بڑی تعداد میں ڈگریاں ملی ہیں لیکن وہ تعداد نہیں بتاسکتے، قانون کی رو سے ایف آئی اے 17 دن میں تفتیش مکمل کرنے کی پابند ہے اور وہ مقررہ وقت پر تحقیقات مکمل کرکےعدالت میں پیش کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں