حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک May 31, 2015
پیٹرول کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 77 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، فوٹو: فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کا اعلان کردیا.

https://img.express.pk/media/images/q428/q428.webp

https://img.express.pk/media/images/dar/dar.webp

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے تمام بوجھ صارفین کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث حکومت پٹرولیم مصنوعات پر6ارب روپےکی سبسڈی دے گی۔

https://img.express.pk/media/images/qnew/qnew.webp

https://img.express.pk/media/images/petrol/petrol.webp

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 77 روپے 79 پیسے اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 3 روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 87 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 83 روپے 81 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 94 پیسے فی لیٹرمیں دستیاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔