گوجرانوالہ میں فائرنگ سے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد بیٹے سمیت جاں بحق

رانا شمشاد اپنے فارم ہاؤس سے واپس آرہے تھے کہ کار میں سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، پولیس


ویب ڈیسک May 31, 2015
رانامشہود کے بیٹے کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے فوٹو:فائل

لاہور: تحصیل کامونکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپرپس نیوز کے مطابق گوجرنوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے راجہ بلھے میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا شمشاد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ گولیاں لگنے سے ان کے بیٹے اور بھتیجے شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول ایم پی اے کے بیٹے بھی جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق رانا شمشاد بیٹے اوربھتیجے کے ہمراہ اپنے فارم ہاؤس سے واپس آرہے تھے کہ راجہ بلھے کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رانا شمشاد اور ان کا بیٹا جاں بحق جب کہ بھتیجا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔