رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ۔فوٹو : ایکسپریس

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے جمعہ کو رات گئے رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کورنگی ، لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، نارتھ کراچی ، بلدیہ ٹائون ، اورنگی ٹائون اور نشتر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق سول اسپتال کے قریب واقع فائر بریگیڈ کے ہیڈ آفس سے متصل ایک عمارت پر چھاپہ مار کر 5 افراد جبکہ لیاقت آباد میں واقع الیاس گوٹھ سے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جنھیں تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

علاوہ ازیں رات گئے رینجرز نے محمود آباد میں بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک منشیات کے اڈے پر بھی کارروائی کی گئی ، اس دوران 4 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ شہر بھر میں مجموعی طور پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story