لگتا ہے خیبر پختونخوا میں جمہوری نہیں کسی  آمر کی حکومت ہے خورشید شاہ

بغیر تحقیقات کے سابق صوبائی وزیراطلاعات کو ہتھکڑیاں لگا کرپیش کرنا قابل مذمت ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک May 31, 2015
بغیر تحقیقات کے سابق صوبائی وزیراطلاعات کو ہتھکڑیاں لگا کرپیش کرنا قابل مذمت ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف۔ فائل فوٹو

لاہور/ KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے خیبر پختونخوا میں جمہوری نہیں کسی آمر کی حکومت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کو ٹیلی فون کرکے میاں افتخار احمد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے خیبرپختونخوامیں جمہوری نہیں کسی آمر کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیقات کے سابق صوبائی وزیراطلاعات کو ہتھکڑیاں لگا کرپیش کرنا قابل مذمت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔