مشرق وسطیٰ میں ایرانی مداخلت پرخاموش تماشائی نہیں رہیں گے سعودی عرب

ایران مشرق وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی کی حمایت کررہاہے، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر


ویب ڈیسک June 01, 2015
چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں،سعودی وزیر خارجہ،فوٹو:رائٹرز

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

قاہرہ میں مصری ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی کی حمایت کررہاہے جس پر سعودی عرب خاموش نہیں رہے گا،ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں تاہم یہ ایران کے ہاتھ میں ہے کہ وہ خطے میں مداخلت کرنا ترک کرتا ہے یا نہیں ۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ یمن اور شام کے بحران کے حوالے سے سعودی عرب اور مصر ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ سمیع شکری نے کہا کہ یمن کے بحران کے حوالے سے سعودی عرب اور ہمارا مؤقف ایک ہےاور مصر یمن میں باغیوں کے خلاف اتحادی افواج کا حصہ بننے کو تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔