ودیا بالن نے سچترا سین کی زندگی پر فلم میں کام سے انکار کردیا

رائما سین سچتراسین کی پوتی اور شباہت میں ان سے ملتی ہیں لہذا انھیں یہ فلم کرنا چاہیے، ودیا بالن


Showbiz Desk June 01, 2015
ہماری ادھوری کہانی کے علاوہ 2 مزید فلموں میں کام کررہی ہوں، دونوں کا اسکرپٹ بہترین ہے، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماضی نامور اداکارہ سچتراسین پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مجھے سچتراسین کی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے یہ بات انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔ 37 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں میڈیا میں شائع ہونے والے خبروں سے حیرانی ہوئی کہ میں نے ماضی کی نامور اداکارہ کا کردار کرنے کی حامی بھرلی ہے اور اس کے لیے کتھک ڈانس کی ریہرسل بھی شروع کردی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ایسی خبریں کس طرح بن جاتی ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور میرے علم میں نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی پیشکش ضرور ہوئی تھی اور مجھے اس کا اسکرپٹ بھی بہت پسند آیا تھا مگر میں سمجھتی ہوں کی میری ان سے کوئی جسمانی یا چہرے کی مماثلت نہیں ہے اس لیے اس میں کام نہیں کررہی ۔ رائما سین جو سچتراسین کی پوتی ہیں اور انھی کی طرح دکھتی ہیں کو یہ فلم کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت دو فلموں میں کام کررہی ہوں جن کا اسکرپٹ بہترین ہے اس سے زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی ۔ واضح رہے کہ ودیا بالن کی فلم ''ہماری ادھوری کہانی'' 12 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی۔ مہیش بھٹ اور وکرم بھٹ کی پروڈکشن مین تیار کی جانیوالی اس فلم کی ہدایات موہت سوری نے دی ہیں جب کہ ودیا کے ساتھ عمران ہاشمی اور راجکمار راؤ اہم کرداروں میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں