مرنے کے بعد بھی زندگی ہے سائنس نے بھی اعتراف کرلیا

جسم مردہ ہونے سے زندگی کا اختتام نہیں ہوتا بلکہ انسان ایک لطیف حالت اور کیفیت میں چلاجاتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک June 01, 2015
موت کے بعد روح زندہ رہتی ہے یا سب کچھ ختم ہوجاتا ہے یہ بحث اتنی ہی پرانی ہے جتنی کے انسانی تاریخ۔ فوٹو: فائل

موت کے بعد روح زندہ رہتی ہے یا سب کچھ ختم ہوجاتا ہے یہ بحث اتنی ہی پرانی ہے جتنی کے انسانی تاریخ۔ سائسندان مدتوں سے اس سوال کا جواب تلاش کررہے تھے اور بالآخر جرمنی کے ماہرین نفسیات اور محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ موت کے بعد بھی زندگی جاری رہتی ہے اگرچہ اس کی نوعیت ہماری دنیا کی زندگی سے مختلف ہوتی ہے۔

یہ تجربات جرمن کی ٹیکناچی یونیورسٹیٹ ( Techniche Universtiat ) میں کارڈیو پلونری ریسی ٹیشن مشین کی مددسے کیے گئے جن میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے 944 افراد نے رضاکارانہ طور پر شرکت کی۔ تجربات میں شامل افراد کو ادویات کی مدد سے 20 منٹ کے لیے کلنیکلی موت کی کیفیت میں پہنچایا گیا ۔ یہ کیفیت ایسے ہی ہے جیسے کسی کی حقیقی موت واقع ہوجائے لیکن اس کی خاص بات ہے کہ سی پی آر مشین اور ادویات کی مدد سے ان کی زندگی دوبارہ بحال کی جاسکتی ہے۔

تجربات میں شامل سب افراد نے ملتے جلتے قریب المرگ تجربات بیان کیے جن میں اوپر اٹھ جانے بہت سکون اور راحت محسوس ہونے اور جسم مردہ ہونے کے باوجود سب احوال کا مشاہدہ کرنے کی کیفیات شامل ہیں ۔ تحقیق کے سربارہ ڈاکٹر برتھولڈایکرمین کا کہناتھا کہ ان تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ جسم مردہ ہونے سے زندگی کا اختتام نہیں ہوتا بلکہ انسان ایک لطیف حالت اور کیفیت میں چلاجاتا ہے اور ایک نئی زندگی کا آغاز ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں